Saturday, September 21, 2013

Munazra e Chakwal - Sunni Munazir Maulana Abu Ayub Qadri VS RazaKhani Akram Saifi Barelvi


مناظرہ مروجہ دعا بعد از نماز جنازہ
اہل السنۃ والجماعۃ علمائے دیوبند کی شاندار فتح
چکوال کے مولوی اکرام سیفی رضاخانی کی طرف سے کئی دنوں سے سنی عوام کو چینلج کیا جارہا تھا کہ تم اپنے علما ء کو بلواو ہم نبی کریم ﷺ کی احادیث سے نماز جنازہ کے بعد مروجہ دعا ثابت کریں گے۔آخر رضاخانیوں کی بڑھتی ہوئی شر انگیزی کا سدباب کرنے کیلئے چکوال کی سنی عوام نے علمائے اہل السنۃ والجماعۃ سے رابطہ کیا ۔جس پر شیر اہلسنت ترجمان مسلک دیوبند علامہ ابو ایوب قادری صاحب،مناظر اسلام مفتی مجاہد صاحب ،علامہ سفیان معاویہ ،مولانا جمشید صاحب چکوال پہنچے۔ اور رضاخانیوں کو اپنے آنے کی اطلاع دی ۔مناظرے کا وقت
شام 6بجے 10ستمبر 2013بروز منگل بمقام بھکاری خرد چکوال طے ہوا تھا۔
سنی مناظرین کی آمد کا سن کر رضاخانی شیخ الحدیث اکرام سیفی اور مقامی رضاخانیوں پر لرزہ طاری ہوگیا اور آنے سے صاف انکار کردیا۔مگر سنی مناظرین نے بھی ان کی ایک نہ چلنے دی اور کسی نہ کسی طرح مناظرے میں کھینچ ہی لائے۔اس کے بعد جو حشر ہواوہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔بریلوی مولوی پر ایسا لرزہ طاری تھا کہ اپنے مدعیٰ پر حدیث بھی نہ ملی سنی مناظرین باربار کہتے رہے کہ لاؤ ہم نکال کر دے دیتے ہیں۔چند ہی منٹوں میں سنی مناظر مفتی مجاہد نے رضاخانی مولوی کا وہ حشر کیا کہ اس نے میدان مناظرہ سے فرار ہی میں عافیت سمجھی۔رضاخانیوں نے ویڈیو بنانے نہیں دی اس لئے ہم نے بعض مقامات پر خفیہ ویڈیو بنائی ہے جس سے تصویر نظر نہیں آرہی مگر آواز بالکل صاف ہے۔
ادارہ نور سنت اور جمعیۃ اہل السنۃ والجماعۃ سنی مناظرین کو اس شاندرا فتح پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔



No comments:

Post a Comment